وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا دولت مشترکہ کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لیے جارہا ہوں۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا اجلاس میں اہداف پر پیشرفت سے متعلق پاکستان کی طرف سے رپورٹ پیش کروں گا اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا موقع ملےگا، پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا آرہا ہے اور ادا کرتا رہےگا۔ خیال رہے دولت مشترکہ کا 19 واں وزرائے خارجہ اجلاس کل سے برطانیہ میں ہوگا، دولت مشترکہ کے54 رکن ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرخارجہ کواجلاس میں شرکت کی دعوت برطانوی ہم منصب جریمی ہنٹ نے دی، پاکستان 2018 کے تنظیمی اہداف پر پیشرفت پر مفصل رپورٹ پیش کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن