پاکستان اسٹاک ایکسچینج , انڈیکس کے پوانٹس میں بتدریج اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کے پوانٹس میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔منگل کے روز جب اسٹاک ایکسچینج کھلی تو انڈیکس 33 ہزار 742 پر تھا اور پہلے گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں 178 پوائنٹ کے اضافے سے 33921 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ مارکیٹ میں 11,861,220 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 461,737,306 پاکستانی روپے رہی۔تا دم تحریر بینک الحبیب لیمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لیمیٹڈ، جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کارپوریشن اور اٹلس بیٹری لیمیٹڈ کو مارکیٹ اچھی ہونے کے باوجود خسارے کا سامنا تھا۔ سب سے زیادہ خسارہ اٹلس بیٹری کو ہوا جس کے شیئرز کی قیمت تین روپے نیچے آئی۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں سارا دن مندی چھائی رہی اور خریدار نہ ہونے کے سبب شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔سوموار کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 34ہزار 184 پر تھا اور دن کے اختتام پر 442 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 33901 پر تھا اور سات دن میں صرف 289 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن