وزیراعظم سے پروفیسر عطاالرحمان کی ملاقات، یونیورسٹی کے قیام پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے پروفیسر عطاالرحمان نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم ہائوس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے مجوزہ منصوبے پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم ہاوس میں ڈاکٹر عطاالرحمان نے عمران خان سے ملاقات کی۔ پروفیسر عطاالرحمان نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں کہا کہ شعبہ جات میں مصنوعی ذہانت، توانائی، بائیو ٹیکنالوجی اور مٹیریل سائنسز کے شعبے شامل ہیں۔ای اینڈ ٹی یونیورسٹی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ یونیورسٹی میں سینٹر آف ایکسیلنس کے 6 شعبے قائم کیے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عطاالرحمان کے ساتھ ملک بھر میں مزید 5 سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام پر بھی مشاورت کی۔ ملاقات میں ایک سینٹر اسلام آباد، اور باقی 4 صوبوں میں بنائے جانے کی تجویز پیش کی گئی۔ جبکہ تحقیقی کام کے فروغ کیلئے فنڈز کی فراہمی کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...