ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)ہمارے پیارے نبی کریمؐ اعلی اخلاق کے مالک تھیاور تمام انسانوں کو بھی اعلیٰ اخلاق اپنانیکا درس دیا آپ ؐ کی ذات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے ایک عمدہ مثال ہے ۔اجتماعی زندگی کا اصل حسن احسان‘ایثار‘حسن معاملات‘اخوت‘رواداری اور قربانی سے جنم لیتا ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سراپاء اخلاق اور نبی کریمؐ کی سنت پر عمل پیرا تھے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوسابق ٹکٹ ہولڈر رانا عمر نذیر خاں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ صحابہ کرام(رض) کی شان میں گستاخی کرنیوالے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ایسے افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے کسی کواس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی بھی مکتب فکر کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے ۔