پرویز اشرف دیگر ملزموں کی بریت کیلئے درخواستیں مسترد

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کرپشن کیس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پرویز اشرف سمیت تمام ملزموں کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو کرپشن کیس سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، طارق نذیر، عبدالمالک، رسول خان محسود، شیخ زرار اسلم، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، وزیرعلی بھائیو اور رانا محمد امجد کیِ بریت کی درخواستوں کو مسترد کیا۔ عدالت نے تمام ملزموں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں خزانے کو نقصان پہنچانے کے بظاہر شواہد موجود ہیں۔ تمام ملزموں کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ملزموں پر ملی بھگت سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ پروسیسنگ فیس کی مد میں دی گئی رقوم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خیال رہے ملزموں نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...