اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین نے کشمیر کو بھارت کے نقشے سے نکال دیا ہے۔ چین نے جو نیا نقشہ جاری کیا ہے اس میں اس نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی بجائے پاکستان کا حصہ دکھایا ہے۔ اس حوالے سے معروف بھارتی دانشور و دفاعی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے بھارت کے ہاتھ سے کشمیر نکل چکا ہے اور اب تو چین نے کشمیر کو بھارت کے نقشے سے نکال دیا ہے۔ اشوک سوائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں چین کی طرف سے نقشہ جاری ہونے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو رہا ہے۔ بھارت کے دن گنے چا چکے ہیں اور اب تو بھارت چین کے سامنے آنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔
بھارت کے ہاتھ سے کشمیر نکل چکا، انڈین تجزیہ نگار چین نے پاکستان کا حصہ بنا کر نقشہ جاری کر دیا
Jul 09, 2020