فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ شہر سمیت اٹک شہر میں بنکوں کے باہر صارفین کی لمبی لائنیں شدید گرمی میں پینے کے ٹھنڈے پانی اور دھوپ سے بچنے کا کوئی انتظام نہیں ، بزرگ شہریوں اور خواتین بھی نوجوانوں کی لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ، صبح 10 بجے بنک کھلنے کا وقت ہے صارفین 8بجے ہی لائن بنا کر کھڑے ہوجاتے ہیں 2 بجے کے بعد باہر سے آئے پیسے وصول کرنے والوں کو سسٹم بند ہو جانے کا کہہ کر اگلے روز آنے کا حکم صادر کیا جاتا ہے بیمار بزرگ اور خواتین شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد واپس گھروں کو جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں اٹک شہر میں قائم صارفین کے ٹیکسسز اور پیسے سے چلنے والے بنک صارفین کو سہولیات مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں بنکوں کے باہر شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں سائے کے بغیر صارفین کی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں اور اندر بنک کا عملہ اے سی کی ٹھنڈی ہوائوں میں بیٹھ کر باہر کھڑے صارفین کی مشکلات کا احساس نہیں کرتا صارفین نے بتایا ہے کہ اس شدید گرمی میں اکثر صارفین 4 سے 5 گھنٹے بھی کھڑے رہتے ہیں بنک عملہ کی کمی کا بہانہ بنا کر ایک ایک فرد کو اندر چھوڑتے ہیں ، بزرگ شہریوں اور خواتین کو بھی ایک ہی لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ باہر ممالک سے جن صارفین کے عزیزو اقارب ان بنکوں کے ذریعے پیسے بھیجتے ہیں انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے ا صارفین اور شہریوں نے بنک کے اوقات صبح 8بجے سے 4بجے ٓتک کرنے ، ٹھنڈا پانی ، سائے ، بزرگ شہریوں اور خواتین کے لئے الگ بندوبست کرنے اور سہولیات فراہمی کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔