ایس ایس پی راولپنڈی ٹیکسلا قتل کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں، ضیاء الدین

Jul 09, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداران شیخ ضیاء الدین اورحاجی ناصر حسین اعوان نے ایس ایس پی راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ ٹیکسلابائی پاس قتل کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اپنی نگرانی میں کرائیں ،اور ٹیکسلاکی ذیلداربرادری کے ظہیرالحسن شاہ،کرنل سید کاظم رضا،اورعسکری حسن شاہ کے خلاف درج کرائے گئے جھوٹے مقدمہ کوخارج کروایا جائے،اورجن لوگوںنے منصوبہ بندی کے تحت ایک بے گناہ شخص منصورالٰہی کواپنے مقاصدکے لیئے قتل کروایا،اورپھرمقدمہ اپنے سیاسی مخالفین پردرج کروایا،ان کے خلاف حقائق واضح ہوجانے کے بعدقانونی کاروائی عمل میںلائی جائے۔

مزیدخبریں