یکے بعد دیگرے وارداتیں مندرہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

Jul 09, 2020

مندرہ ( نامہ نگار ) تھانہ مندرہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی اور معصوم بچوں کی یکے بعد دیگرے نعش ملنے سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔ بڑھتی ہوئی ورداتوں نے مندرہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے گزشتہ روز تیمور نامی نوجوان جوکہ تھانہ مندرہ کے عقب میں رہائش پذیر ہے ساڑھے نو بجے رات کو گھر سے باہر گلی میں نکلا ہی تھا کہ دو نامعلوم ڈکیتوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور کا غذات چھین کر فرار ہو گے جبکہ گزشتہ تین دنوں میں یکے بعد دیگرے دو معصوم بچوں کی نعش کا معمہ بھی ابھی حل نہ ہوسکا ہے پہلی نعش بانٹھ کے رہائشی عمران کے12سالہ معصوم بیٹے کی جو قریبی نالے سے ملی جبکہ دوسری نعش محمد جہانگیر ساکن ڈھوک وزیراں کے 15سالہ نوجوان بیٹے خاور جہانگیر کی ہے جو سکول کا کام لینے کی غرض سے گھر سے گیا اور سوج بہادر کے قریب نالے سے ملی ہے جبکہ اس سے چند دن قبل پھیلنہ ڈیم سے تھرجیال کے رہائشی 27سالہ نوجوان شاھین صابر کی نعش ملی تھی یکے بعد دیگرے بڑھتی ہوئی وارداتو ں اور معصوم بچوں کی نعش سے علاقے بھر میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گشت کے نظام کو موثر بنانے اور اعلیٰ احکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں