افغانستان: پولیس سٹیشن پر حملہ،2 اہلکار، مقامی کمانڈرسمیت 20طالبان ہلاک

کابل/قندھار(شِنہوا)افغانستان میں پولیس سٹیشن پر حملے میں 2اہلکار ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے مقامی کمانڈرسمیت 20جنگجوہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پولیس سٹیشن کے قریب جنگجوؤں کی جانب سے کار بم دھماکہ میں 2پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں۔ادھرا فغان فورسز نے ملک کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں طالبان کے ٹھکانوں پر دھاوا بولتے ہوئے مقامی کمانڈر سنگرمل سمیت 20جنگجو کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ یہ بات وزارت دفاع نے جاری ہونیوالے ایک بیان میں بتائی۔چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ باغیوں کی کچھ کاریں اور موٹرسائیکلیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں،طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن