مسلم لیگ ن کا بہاولپورمیں سیکرٹریٹ کے قیام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Jul 09, 2020

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز لَور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام بہاول پور سیکرٹریٹ بنانے کے خلاف باغ حسین چوک سمیجہ آباد میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت نواز لَور یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ملک خالد بھٹہ نے کی اور ملتان کی عوام بہاول پور سیکرٹریٹ کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق ملتان میں سیکرٹریٹ بنوائیں ورنہ ملتان کی عوام آئندہ آنے والے الیکشن میں ایم این ایز اور ایم پی ایز میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم پورے جنوبی پنجاب میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیں گے۔ مظاہرہ میں خواتین ونگ کی صدر ناہید اختر، صائمہ چوہدری، فیصل تنویر، شیراز بھٹہ، صابر سمیجہ، حمزہ تنویر و دیگر یوتھ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں