لاہور (پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور علماء کا مشاورتی اجلاس مرکز ختم نبوت نیو مسلم ٹاؤن میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین، مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے۔