پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس و یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب نے یونیسکو پر زور دیا ہے کہ وہ بعض ملکوں کی طرف سے کوویڈ19 کے صحتی بحران کے آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی، نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی پالیسیاں جوکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں کو سختی سے مسترد کرے۔