ملتان (نیوز رپورٹر) بہاولپور سیکرٹریٹ کے خلاف انجمن تاجران زکریا ٹاؤن بوسن روڈ کے تاجروں کا صدر رانا ارشاد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرہ میں مختلف مارکیٹوں کے صدور ڈاکٹرغلام شبیر،صدر ملک رمضان سیال،حاجی عبدالعزیز،بلال کھاکھی ، چوہدری عثمان،طارق عزیز،قاضی راشد، رضوان لاشاری ودیگر تاجر رہنماوں نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران زکریا ٹاؤن بوسن روڈ کے صدر رانا ارشادنے کہا کہ سیکرٹریٹ کے نام پر جنو بی پنجاب کی تاجر برادری اور عوام کو لولی پاپ نہ دیا جائے بلکہ مکمل طور پر صوبہ بنایا جائے جس کا دارالخلافہ ملتان ہو،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
بہاولپورمیں سیکرٹریٹ کے خلاف زکریا ٹاؤن کے تاجروں کا احتجاج
Jul 09, 2020