کراچی(نیوزرپورٹر) گذری میٹرنٹی ہوم کے 6سے زائد ڈاکٹر،نرسز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار ہوگئیں ،اسپتالوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انتظامیہ نے اسپتال کوہی تالے لگادیئے ۔معلوم ہوا ہے کہ 25 بستروں پر مشتمل گذری میٹرنٹی ہوم میں ڈلیوری اور چیک کے لئے آنے والے درجنوں حاملہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہپورے اسپتالوں میں کورونا سے بچائو کی اسپرے کرنے کے لئے چند روز کے لئے اسپتال بند کیاگیا ہے ،مریضوں کی صحت کیساتھ اسپتال کے اسٹاف کا بھی خیال رکھنے کے لئے عارضی طور پر اسپتال بند کیاہے ،ذرائع نے بتایا کہ 5 جولائی کو اسپتال مکمل کھول دیا جائے گا۔
کورونا کیسز سامنے آنے پرگذری میٹرنٹی ہوم کو تالے
Jul 09, 2020