فیصل آباد 2 افراد‘ بصیر پور میں 6 بچوں کے باپ کی خودکشی

فیصل آباد‘ بصیرپور (آن لائن+ نامہ نگار) حالات کے ستائے دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ، آن لائن کے مطا بق ، گھریلو حالات سے تنگ آکر جھنگ روڈ شاداب کالونی کے رہائشی چالیس سالہ محمد سرور ولد حافظ نے زہر نگل لیا، علاوہ ازیں غلام محمد آباد میں چالیس سالہ غفار ولد نوشیر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔ تاہم دونوں دم توڑ گئے۔ مزید برآں بصیر پور کے علاقہ کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی 6 بچوں کا باپ مراد ایک لاکھ روپے کا مقروض تھا اور قرض خواہوں کے تقاضا کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔ بھائیوں اور والد کی جانب سے حوصلہ افزاء جواب نہ ملنے پر دلبرداشت ہو کر افضل نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...