فنکشنل فلور ملز کو گندم کی فراہمی شروع‘ نوٹیفیکشن جاری

Jul 09, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجراء کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں