ملتان(نمائندہ خصوصی)پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کااجلاس،درجہ چہارم کے ملازمین کی سکیل گیا رہ میں ترقی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا ہے کہ ملازمین لگن اور محنت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ادارے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔مسائل کو بتدریج حل کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے مزید کہا کہ 12ملازمین کو سکیل گیارہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔مالیوں کو میٹ،1الیکٹریشن کو الیکٹریکل سپروائزر اور 2مالیوں کو گارڈن سپروائزر پر ترقی دے دی گئی ہے۔