گلاب والہ ( نامہ نگار ) گیسی والا کے رہائشی کریم بخش بھٹہ والد غلام سرور خان بھٹہ نے بستی گیسی والا اور بیر والا کے مرکزی قدیمی راستہ جو کہ پختہ سولنگ پر مشتمل ہے راستے پر جگہ جگہ پر مٹی کے ڈھیر اور اینٹوں وغیرہ ڈال کر راستہ بند کر دیا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ راستہ ہماری ہی زمینوں پر بنایا گیا ہے اور ہمارے لئے ہی بند کر دیا آئے روز راستہ بند کر دیتا ہے۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کھول دیا جائے۔
بستی گیسی والا کا راستہ کھولا جائے‘ اہل علاقہ کا احتجاج
Jul 09, 2020