رسولؐ کے اسم مبارک کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھا جائے قانون کو عملی جامہ پہنایا جائے

ملتان (سماجی رپورٹر) تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حافظ خبیب احمد جمال سیکرٹری جنرل قاری عباس ارشد و دیگر رہنماؤں مولانا فخر الدین رازی‘ مولانا قاری عبداﷲ انور‘ مولانا محمد یعقوب قاسمی‘ حافظ محمد معظم‘ مولانا سیف اﷲ ابرار‘ چودھری مصعب سلام‘ مولانا جاویدا قبال‘ قاری محمد عابد ‘ قاری محمد طاہر ملتانی‘ چودھری فہد سلام‘ قاری محمد اشرف‘ میاں حافظ محمد اجمل قادری اور مولانا جلیل الرحمن فاروقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ سے متفقہ طورپر منظور کیا گیا یہ اقدام کہ حضور ختمی مرتبتؐ کے اسم مبارک کے ساتھ ’’خاتم النبین‘‘ لازمی لکھا جائے‘ یہ فوراً قانون سازی کر کے اس کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ سے متفقہ طورپر اس قانون کا منظور ہونا ایک نئی تاریخ کا رقم ہونا ہے اور پارلیمنٹ نے تاریخ کا ایک قرض چکایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن