’چندور شریف سے لساں اڈہ ‘ سٹرک کی تعمیر کیلئے 21.075 ملین روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے ملک میں شاہراہوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے اور دیہی علاقوں کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے تحت ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں ہاؤسنگ ڈویژن کے جاری روڈ کے منصوبے ’چندور شریف سے لساں اڈہ‘ تک سٹرک کی تعمیر کے لیے 21.075 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نئی اور جاری شاہراہوں کی تعمیر کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 اور این اے 21 کو آپس میں ملانے والی شاہراہِ چندور شریف سے لساں اڈہ تک سٹرک کو پختہ کرنے کے لیے 21.074 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت123.160 ملین روپے لگائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن