برہان مظفر وانی کی قربانی کشمیری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے :الطاف بٹ

Jul 09, 2020

ا سلام آباد(نیوزرپورٹر)سنیئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے عظیم کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی قربانی کشمیری نوجوانوں سمیت پوری ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے بھارت ظلم وجبر کے جتنے حربے آزما لے ناکامی و نامرادی بھارت کا مقدر ہے کشمیری ملت برہان وانی شہید اور دوسرے لاکھوں شہدا کو سلام پیش کرتی ہے انشا اللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برہان وانی شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کیا ہے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے محسن اور تحریک کا بہت قیمتی اثاثہ تھے وہ کشمیریوں کی ایک توانا آواز تھے اور زندگی کے آخری لمحات تک اللہ تعالی کے دین کی سربلندی کیلیے مصروف جہد رہے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا جو بازار گرم ہے اس سے دنیا کو اوجھل رکھنے کیلئے بھارت مکروہ چالیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتاآیا ہے لیکن دنیا اب بھارت کے مکر و فریب کو جان چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بزدل بھارتی فوج سیز فائر لائن پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے کشمیری گزشتہ10 ماہ سے لاک ڈائون میں ہیں کورونا کے باعث حالات ان کے لیے مزید اجیرن کردیے گئے ہیں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ گزشتہ دنوں کشمیر کے شہر سوپور سے منظر عام پر آنے والی ایک تصویر ہزارہا لفظوں سے بھاری اور دردناک ہے۔ اس تصویر کی اپنی ہی زبان ہے اور اس کے اندر ہی عنوان ہے۔ یہ بشیر احمد خان نامی اپنے پینسٹھ سالہ نانا کی خون آلود لاش پر بیٹھے بے یارو مددگار تین سالہ بچے کی تصویر ہے۔ بچہ اس احساس سے عاری ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا اور کیوں ہوا؟ وہ اپنی توتلی زبان میں اپنا مافی الضمیر بھی پوری طرح بیان کرنے کے قابل نہیں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہناے کشمیری اپنا پیداہشی حق مانگتے ہیں جس کا وعدہ بھارت نے خود کشمیریوں سے کررکھاہے۔انہوں نے کہا کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلہ کشمیر حل طلب ہے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہورہا ہے انسانی حقوق کے علمبردار ادارے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں کشمیری عوام تاریخ ساز جدوجہد اور لازوال قربانیاں دے رہے ہیں یہ قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی۔

مزیدخبریں