آئل کمپنیوں کا پیٹرول بحران پر حکومتی کاروائی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(وقائع نگار )آئل کمپنیوں نے پیٹرول بحران پر حکومتی کاروائی روکنے کے لیے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ علی سبطین فضلی ایڈوکیٹ کے زریعے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، فیول کرائسسز کمیٹی، ایف آئی اے اپیل کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہے کہ 25 جون کے سنگل بنچ کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے،پیٹرول کی قلت کے بعد زخیرہ اندوزی کے الزامات کے بعد ایف آئی اے نے کاروائی شروع کی تھی، استدعاہیکہ ایف آئی اے کو کاروائی سے روک کر فیول کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی غیر قانونی قرار دی جائے،پیٹرول بحران پر حکومتی انکوائری کمیٹی کو کام سے روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن