اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں32اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1028مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک7.400504 اسکوائر کلومیٹر(تقریبا9.89 کروڑ ایکڑ(رقبہ پر سروے اور51.10545اسکوائر کلو میٹر(تقریبا06.26لاکھ ایکڑ)پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں5336سے زائد افراد اور676گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے24گھنٹوں میں250735ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں2554افراد(بشمول پاک فوج)اور349گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں95.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131347ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے24گھنٹوں میں100414ایکڑ پر سروے اور6اضلاع (دادو، شہید بینظیرآباد، نوشیروفیروز، تھرپارکر، سکھراور خیرپور)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2634ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں627 افراد(بشمول پاک فوج)اور102گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک05.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور 168674ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے24گھنٹوں182507ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ سروے میں847افراد(بشمول پاک فوج)اور106گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 53.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور154527ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے24گھنٹوں میں216976ایکڑ پر سروے اور26اضلاع(خضدار،آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب، جعفر آباد اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2150ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں1308افراد(بشمول پاک فوج)اور119گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں36.3کروڑ ایکڑ پر سروے اور1151303ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔