کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتارہوں گا: محمد اکرام بٹ

لاہور (نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ  LA-41 ویلی 2 لاہورسے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار    محمد اکرام بٹ نے  شاہدرہ اور چائنہ سکیم شاد باغ   میں کشمیری برادری کی جانب سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ   ہمارے بڑوں نے  وطن کی آزادی کے لئے لہودیا اور میں اپنے بڑوں کی لاج رکھوں گا۔ کشمیریوں کوکبھی مایوس نہیں ہونے دوں گا اور ان کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔میاں نواز شریف کے زمانے میں توانائی بحران ختم ہو گیا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قوم کو لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ ملا۔اس موقع پر کشمیری برادری نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما  وائس چیئرمین یوسی 12 حاجی محمد احسان خان‘   یوسی 12 کے صدر محمد رضوان بٹ‘  فاروق بٹ‘ اکرم بٹ‘ عدنان بٹ‘  زاہد اکرم بھٹی‘  محمد حسن‘ کامران پوما‘ عرفان عزیز‘ مرزا رضوان اور دیگر لیگی کارکنان بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن