کراچی(کامرس رپورٹر)سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے مابین باہمی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے یوکے پاکستان بزنس کونسل کا قابل فخر کردار ہے،موجودہ حکومت میڈیا ایکسپرٹس کی رہنمائی سے بہترین حکمت عملی اپنا رہی ہے، کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کراچی سمیت اس طرح کی دیگر کونسلیں حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوکے پاکستان بزنس کونسل کے صدر(پاکستان چیپٹر) خورشید برلاس کی جانب سے سیج ممبران کو دیئے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر سیج کے صدر راجہ کامران ،سیکریٹری کاشف منیر،خورشید برلاس،سہیل الطاف ،صدر آر سی سی آئی محمدناصر مرزا،فہدبرلاس اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔سہیل الطاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی فراخدلانہ پالیسیوں سے قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ جس میں وزیراعظم عمران خان کا کلیدی کردار ہے۔ناصر مرزا نے اپنی تقریر میں کہا کہ آر سی سی آئی ہر سطح پر تاجربرادری کی فکلاح وبہبود کیلئے کام کررہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ حکومت کو ایسی تجاویز دیں جن پر عملدرآمد سے ملکی معاشی ترقی میں تیزی آسکے ۔یوکے پاکستان بزنس کونسل ،پاکستان چیپٹر کے صدر خورشیدبرلاس نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹس کے فورغ اور معاشرتی اقتصادی ترقی میں اپنا کرتے رہیں گے اوریوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کی ترقی کیلئے ہرممکن کام کرتی رہے گی جس میں میڈیا کا اہم کردار ہوگا۔انہوں نے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کراچی کے ممبران کو خوش آمدید کہا اورکہا کہ میڈیا نے ہمیشہ ہماری آواز کو ایوانوں تک پہنچایا ہے۔
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین باہمی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سینیٹر ذیشان خانزادہ
Jul 09, 2021