اظہرالدین، حیدرآباد دکن کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدارتی منصب پربحال 

Jul 09, 2021

نئی دہلی(پی پی آئی) انفرادی شکایتوں کی تحقیقات کے لئے نامزد جسٹس (ریٹائرڈ) دیپک ورما نے‘ سابق انڈین کرکٹ ٹیم کپتان محمد اظہرالدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر کے منصب پر دوبارہ بحال کردیاہے۔ محمد اظہرالدین کو ایپکس کونسل کے پانچ ممبران نے ’’عارضی طور پر نااہل‘‘ دیتے ہوئے برطرف کردیاتھاجسٹس (ریٹائرڈ) دیپک ورما نے عارضی طور پر ایپکس کونسل کے پانچ ممبروں جان منوج‘ آر ویانند‘ نریش شرما‘ سریندر اگروال‘ انورادھاکو اختیارات کے استعمال سے روک دیاہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) ورما نے کہاکہ ’’ایپکس کونسل اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی تمام شکایتوں پر فیصلہ احتساب کمیٹی  کا اختیار ہے‘۔

مزیدخبریں