ہمدرد فائونڈیشن، آن لائن جرنل ازم اورکے سی سی آئی  کے تحت روح افزا ہیٹ ریلیف کیمپ کا انعقاد

کراچی (نیوزرپورٹر)   آن لائن جرنل ازم ، ہمدرد فائونڈیشن اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے اشتراک سے کراچی چیمبر آف کامرس کے دفتر کے باہر گزشتہ روز روح افزا ہیٹ ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں شہریوں کو گرمی کی حدت سے تحفظ دینے کے لیے تیار روح افزا پلاکر ترو تازہ کیا گیا۔ روح افزا ہیٹ ریلیف کیمپ کا افتتاح کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر جناب شمس الاسلام نے کیا۔کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر شمس الاسلام نے صحافیوں کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سماج کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں ۔کیونکہ یہ مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔  اس موقع پر آن لائن جرنل ازم سے تعلق رکھنے والے صحافیو ں ارسلان صدیقی، عمران ذاکر ، وقاص صدیقی ، وسیم خان، اکبر خان ، افضل ذل اور سید صہیب نے اس سرگرمی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ روح افزا قومی مشروب ہے اوراس سے پاکستانیوں کا مذہبی و تہذیبی رشتہ ہے۔ ماہ جولائی میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے گرمی کی لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے روح افزا فلوٹ سرگرمی شروع کی گئی جو پورے مہینے جاری رہی۔ اس سرگرمی نے ملک بھر میں لاکھوں شہریوں کو ٹھنڈا تیار روح افزا پلاکر گرمی سے تحفظ فراہم کیا۔ ہمدرد کی اس نمایاں خدمت خلق کو دیکھتے ہوئے صحافی برادری نے بھی فیصلہ کیا کہ اس نیک مقصد میں وہ ہمدرد پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ اس کیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن