تاشقند (شِنہوا)ازبکستان وسطی اور جنوبی ایشیا کے مابین علاقائی تجارت، معاشی ، نقل و حمل اور مواصلاتی تعلقات پر بین الاقوامی فورم منعقد کرے گا۔ ازبک صدر کی پریس سروس نے بتایا کہ "وسطی وجنوبی ایشیا: علاقائی باہمی روابط، چیلنجز اور مواقع"کے نام سے 15 سے 16 جولائی کو ہونے والے اس فورم کا انعقاد ازبک صدر شوکت میرزیوئیف کی جانب سے کیا گیا ہے۔پریس سروس کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر محمد اشرف غنی کی بھی شرکت متوقع ہے۔
ازبکستان وسطی اور جنوبی ایشیا کے مابین رابطوں کیلئے بین الاقوامی فورم منعقد کرے گا، عمران خان اور اشرف غنی کی شرکت متوقع
Jul 09, 2021