ریاض (امیر محمد خان سے) سعودی عرب کی مشہور تعمیراتی کمپنی بن لادن نے سفارتخانہ پاکستان کی طویل عرصے کی کوششوں کے بعد 342 پاکستانیوں کے لاکھوں ریال کی واجب الادہ رقم سفارتخانہ پاکستان کے حوالے کردی ہے۔ سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی ملازمین جنکی واجب الادہ رقم ہے وہ سفارت خانہ پاکستان ریاض سے رابطہ کریں۔