کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا :چوہدری مقصود

قصور(نامہ نگار)کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک آج کرپشن جیسی لعنت سے دوچار ہے جس کی مذہب اسلام میں واضع طور پر ہدایات دی گئی ہے مگر ریاست پاکستان میں کرپشن کے حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو رہے ہیں موجودہ حکومت جو کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لیکر اقتدار میں آئی تھی اس کے آنے سے مزید کرپشن میں آضافہ ہو گیا ہے اور عوام موجودہ نظام سے مایوس ہوچکی ہے بدعنوانی پوری دنیا میں معاشی اور معاشرتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور چوہدری مقصود ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ اسی طرح قصور کی رجسٹری برانچ میں بھی کرپشن اپنی انتہا کو ہے اعلیٰ افسران بھی اس بہتی گنگا میں برابرکے شریک ہیں اور وہ اپنے کئی قسم کے شہنشاہی اخراجات اسی بلیک منی سے پورا کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن