گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر آصف زرداری نے میاں محمد نواز شریف اور اپنے ڈومیسائل کا فرق ظاہر کرتے ہوئے صوبائی تعصب پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے، انہوں نے پیپلزپارٹی کے اندر کی بات کردی جو قومی و ملکی سوچ کے منافی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پی پی 53این اے 80کے راہنما چوہدری محمد زبیر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا ڈومیسائل بھی پاکستان کا ہے اور محب وطن پاکستانی ہیں، جبکہ عدلیہ کے فیصلہ سے وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں جیسے آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاستدان کئی بار اپنے علاج کے لیے ملک سے باہر جاتے رہے ہیں لیکن افسوس کہ پاکستان کے سابق صدر رہنے والے اور ملک کی جمہوری سیاسی جماعت ہونے کے دعویدار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کوتین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں محمد نواز شریف کے ڈومیسائل پر تنقید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف صوبائی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ 5سال تک ملک کا صدر رہنے والے شخص کو صوبائی تعصب پھیلانا زیب نہیں دیتا۔انہیں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے معذرت کرنی چاہئے۔
نواز شریف کا ڈومیسائل پاکستانی، زرداری نے تعصب پھیلایا: زبیر چیمہ
Jul 09, 2021