کابل(شِنہوا)افغان سکیورٹی فورسز کی جا نب سے مغربی صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نوسے عسکریت پسندوں کو بے دخل کرنے کے بعد کم از کم 69 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ملک کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں تصدیق کی کہ بدھ کے روز افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف ) نے قومی فوج کے کمانڈوز سمیت افغان فضائیہ کے تعاون سے قلعہ نو میں متعدد مقامات پرعسکریت پسندوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔ افغان سکیورٹی فورسز کی جا نب سے جوابی کارروائی شروع کرنے سے قبل بدھ کے روز بھاری ہتھیاروں سے لیس طالبان عسکریت پسندوں نے حملہ کرتے ہوئے مختصر وقت کے لئیاس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اے این ڈی ایس ایف نے عسکریت پسندوں کے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی کمک روانہ کردی گئی اور افغان قومی فوج کے مزید کمانڈوز بدھ کی رات قلعہ نو پہنچ گئے،سکیورٹی فورسز کا جوابی حملہ بھر پو ر رہا ہے اور شہر میں صورتحال بہتر ہورہی ہے۔بادغیس کے مضافاتی اضلاع کا کنٹرول حاصل کرنے والے طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
افغان سکیورٹی فورسزنے قلعہ نوسیطالبان کو بے دخل کردیا، 69 عسکریت پسند ہلاک،23زخمی
Jul 09, 2021