بھارت: اقلیتوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں تیزی 

نئی دہلی(کے پی ا ٓئی )بھارت میں ہندو توا نظر یے کی حامل بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کی حکومت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو مختلف طریقوں سے خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔اس مذموم مقصد کیلئے سوشل میڈیا کا بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر متعدد مسلم خواتین کی تصویروں کے ساتھ ایک اوپن سورس ایپ بنائی گئی ہے جس کا نام سلی فار سیل رکھا گیا ہے۔سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔اس ایپ میں استعمال ہونے والی مسلمان خواتین کی معلومات ٹوئٹر سے لی گئی۔ اس میں 80 سے زائد خواتین کی تصاویر، ان کے نام اور ٹوئٹر ہینڈلز دیے گئے تھے۔اس ایپ کے اوپری حصے میں لکھا تھا فائنڈ یور سلی ڈیل۔اس پر کلک کرنے پر ایک مسلمان خاتون کی تصویر، نام اور ٹوئٹر ہینڈل کی تفصیلات صارفین سے شیئر کی جا رہی تھیں۔۔چار جولائی بروز اتوار کو سینکڑوں مسلمان خواتین اور لڑکیوں کی تصاویر کسی نامعلوم گروہ نے گٹ ہب کے ذریعہ ایک اپلی کیشن پر اپ لوڈ کی تھیں۔نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی مسلمانوں لڑکیوں کے لیے انتہائی توہین آمیز زبان بھی استعمال کی گئی تھی۔  ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کمیشن برائے خواتین نے مسلمان لڑکیوں کی تصاویر کو انکی رضا مندی کے بغیر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کے مذموم واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے نئی دلی پولیس سے استفسار کیا ہے کہ اس نے اس بارے میں اب تک کیا کارروائی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...