نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا ء کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔وفد میں پارلیمنٹیرینز، قبائلی زعما، علما کرام، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلا اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔ پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی فضائی جنگ میں تکنیکی صلاحیت اور جدیدیت کے حصول کے لیے کوشاں ہ

ای پیپر دی نیشن