اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آٹو مینوفیکچررز نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ ٹیکس کم ہونے سے گاڑیاں سستی ہوگئیں۔ ٹیکسوں میں کمی سے 660 سی سی گاڑی 85 ہزار روپے سستی ہوئی۔ ایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت 15 لاکھ 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایک ہزار سی سی گاڑی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستی ہوئی، 1300سی سی گاڑی 48 ہزار روپے سستی ہوئی۔ 1300 سی سی گاڑی 19 لاکھ 78 ہزار پر آگئی۔ 1500 سی سی گاڑی ایک لاکھ 6 ہزار روپے سستی ہوئی۔ 1500 سی سی گاڑی کی قیمت 33 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی۔ 1800 سی سی کی گاڑی ایک لاکھ 15 ہزار روپے سستی ہوئی۔ 1800 سی سی کی گاڑی 38 لاکھ 64 ہزار روپے کی ہوگئی۔
گاڑیاں ایک لاکھ 15ہزار روپے تک سستی نئی قیمتوں کا اعلان
Jul 09, 2021