اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کا کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کے بھائی ندیم مانڈوی والا کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت ہی ای سی ایل سے متعلق فیصلہ کر سکتی ہے۔ جمعرات کو جسٹس محسن اختر کیانی نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہاکہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد ای سی ایل کا معاملہ ٹرائل کورٹ کی صوابدید ہے، ندیم مانڈوی والا چائیں تو احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ندیم مانڈی والا ریفرنس میں نامزد ملزم ہیں، احتساب عدالت ہی ای سی ایل سے متعلق فیصلہ کر سکتی ہے۔