کراچی (نمائندہ خصوصی) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب11 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر دو جولائی کو 24 ارب 41 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر ایک ارب 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 17.23 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 58 لاکھ ڈالر اضافے سے سات ارب 18 کروڑ ڈالر ہیں۔ ایک ارب چین اور 44 کروڑ ڈالر عالمی بنک نے دیئے۔