کسی ادارے حکومتی دبائو نہیں، نیب پراسیکیوشن ونگ مضبوط کرے :گورنرپنجاب 

ملتان ( لیڈی رپورٹر ، خصوصی رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا حقیقی معنوں میں احساس ہے کرونا کی تباہ کاریوں نے پوری دنیا کی معیشت کو بھی متاثر کیا جس سے وطن عزیز میں بھی مہنگائی بڑھی اس کڑے وقت میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زراعت اور صنعت سمیت کلیدی شعبوں میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے نیب سمیت کسی ادارے پر حکومتی دباؤ نہیں ہے تاہم نیب اپنی پراسیکیوشن ونگ کو مضبوط کرے تاکہ کسی بلاامتیاز ہر کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مزید اختیارات فراہم کرینگے۔ گورنر پنجاب نے ملتان پہنچنے پر مختار احمد شیخ میموریل ویلفیئر ہسپتال کا دورہ کیا اور مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا بعد ازاں گور نر پنجاب نے خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1137کا بھی افتتاح کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...