لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ انوکھی حکومت ہے ،جس نے امیروں کے لئے گاڑیاں سستی اور غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی مہنگی کر دی ہے۔ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری،طفل تسلیوں اور بد حالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔