لولی لنگڑی حکومت نے ہچکولے کھا کر تین سال پورے کئے:عظمی بخاری 

Jul 09, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ لولی لنگڑی حکومت نے ہچکولے کھا کر تین سال پورے کئے۔عمران خان نے تین سال این آر او لینے اور دینے میں گزار دیئے ہیں۔عمران خان نے پہلا این آر او مولانا فضل الرحمن سے لیاہے۔پھر عمران خان نے اپنے دوستوں کو رشتے داروں کیلئے این آر او سیل میلہ لگادیا۔آج نیا پاکستان این آراوز کا لنڈا بازار بن چکا ہے۔بغض نوازشریف اور شہبازشریف میں ن لیگ کے میگاپروجیکٹس کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کیلئے تین عمرانی بجٹ میں ایک پیسہ نہیں رکھا۔حکومتی وزراء نوازشریف کی معاشی اور توانائی پالیسیوں کی کامیابی کو تسلیم بھی کررہے ہیں۔دوسری طرف اپنی ہر نالائقی کا ملبہ سابقہ حکومت پر بھی ڈال رہے ہیں۔ایک طرف قوم کی مہنگائی کیخلاف آہ و بکا دوسری طرف حکمران سبز باغ دیکھارہے ہیں۔خیالی پلاؤ اور جھوٹے وعدے عوام کا پیٹ نہیں بھرسکتے۔ان نکھٹو حکمرانوں سے قوم کے چھٹکارے کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔

مزیدخبریں