خواجہ آصف کی خطاب کی ’’ حسرت‘‘ کورم نشاندہی پر پوری نہ ہوسکی

Jul 09, 2021

حکومت کی طرف سے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی روز کورم کی کمی کی نذر ہو گیا۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی خطاب کی ’’حسرت‘‘کورم کی نشاندہی نے پوری نہ ہونے دی، بورڈز امتحانات ملتوی کر نے کے لیے احتجاج کر نے والے طلبا کے مطالبے کی ’’گونج‘‘بھی ایوان میں سنائی دی۔ اجلاس شروع ہو نے کے بعد سپیکر اسد قیصر نے ابھی ایجنڈے میں شامل ایک آئٹم ہی نمٹایا تھا کہ پیپلز پارٹی کی رکن نصیبہ چنا نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا تو سپیکر اجلاس کی کارروائی آج تک ملتوی کرنا پڑی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن خواجہ آصف ایوان میں اظہار خیال کر نا چاہتے تھے لیکن کورم کی نشاندہی ہونے کی وجہ سے وہ اظہار خیال نہ کر سکے۔ اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں ارکان کی تعداد انتہائی کم تھی۔ ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان نے’’ Absolutly Not‘‘کا بینر لہرا دیا جس پر سپیکر اسد قیصر نے انہیں منع کیا اور کہا کہ آپ بینر لپیٹ دیں تھوڑی دیر بعد بینر کو لپیٹ دیا گیا۔

مزیدخبریں