سائبر سکیورٹی اور ہیکرز کے حملوں سے بچاؤ وقت کی اہم ضروت ہے:پروفیسرڈاکٹر بشریٰ مرزا

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی اور نیٹ ورک ہراسگی کیخلاف تحفظ اور ہیکرز کے حملوں سے بچاؤ وقت کی اہم ضروت ہے، ایل سی ڈبلیو یو کا شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس سائبر سکیورٹی اور ہیکرز کے حملوں سے بچاو کیلئے طالبات کی معاونت کررہا ہے۔ وہ گزشتہ روز پانچ روزہ نیٹ ورک سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ ورکشاپ کا اہتمام اورک اور پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک کے تعاون سے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کیا۔ ورکشاپ میں چیئرپرسن الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سعدیہ مروت ،چیئرپرسن کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صائمہ فرحان، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصٰی شبیر،ڈاکٹر سحر ضیائو دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن