کینٹ بورڈ  الیکشن میںسیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،ملک ظہیر 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی  و چکلالہ کینٹ کے الیکشن میں حکومتی جماعت سمیت تمام سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور تمام 20 وارڈز میں تیر کے انتخابی نشان پر اپنے امیدوران کھڑے کریں گے،کسی بھی جماعت کے لیے میدان خالی نہ چھوڑیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی چکلالہ کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد جنرل سیکرٹری ملک قاسم ادریس نے سابق ٹکٹ ہولڈرز راجہ رضوان معید،ملک جاوید اقبال،آغا مجیب،حاجی جبار اقبال،شہزاد میر،انجم علی خان،حسن گیلانی و دیگر عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ الیکشن امیدوران کے انتخاب کے لیے سینئر عیدیدران،سابق ٹکٹ ہولڈرز اور سینئر کارکنان پر مشتمل  10رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جو خواہشمند امیدواران سے درخواستیں وصول کرے گا۔ پہلے مرحلے میں بروز اتوار شام 5 بجے لائرز کلب راولپنڈی کچہری میں جنرل ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔اور دونوں بورڈز کے لیے سینئر عہدیدران پر مشتمل  الگ الگ رابطہ کمیٹیز تشکیل دے دی گی ہیں۔جو روزانہ کی بنیاد پر تمام وارڈز میں کارکنان سے رابطہ کرکے رپورٹ مرتب کرکے تنظیم صدر کو رپورٹ کریں گے جس کے بعد مکمل مشاورت سے امیدوران کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن