لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنز لاہورسید ندیم عباس نے گزشتہ روز احتساب عدالت ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیااور پولیس کی طرف سے عدالت کی سکیورٹی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی صدرڈویژن حفیظ الرحمن بگٹی نے ایس ایس پی آپریشنزکو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کے گردو نواح گشت بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آنے والے کسی بھی شخص کو جامعہ تلاشی کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات افسر و جوان الرٹ رہیں، گردو نواح پر بھی کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے چیکنگ کے عمل کیلئے میٹل ڈٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس کا استعمال بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عدالتوں کی سیکورٹی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ کو تاہی کسی صورت برداشت نہیں۔