راولپنڈی ( سٹی رپورٹر )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے باسمتی اقسام (سپر گولڈ، سپر باسمتی 2019، سپر باسمتی، سپر باسمتی 515، چناب باسمتی، پنجاب باسمتی، پی کے 1121، ایرومیٹک نیاب، باسمتی 2016 اور نور باسمتی) کی منتقلی 25 جولائی تک کرلیں۔ اس کے علاوہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی 15 تا 31 جولائی تک منتقل کر لیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ غیر باسمتی فائن اقسام پی کے 386 میں پنیری کی منتقلی 25 جولائی اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی منتقلی 15 جولائی تک مکمل کرلیں۔