تجوریاں بھرنے والوں کا یوم حساب قریب آن پہنچا، عوام تبدیلی چاہتے ہیں: بیرسٹر سلطان

Jul 09, 2021

اسلام آباد ،میرپور(نمائندہ خصوصی )جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کو دھچکا، صدر جے کے پی پی سندھ بلوچستان زون کے صدر سردار مظفر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے کے پی پی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت کا اعلان کردیااس بات کا اعلان انھوں نے  یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیااس موقع پر آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہء آزاد کشمیر سے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔ انکے دورے کی تاریخوں میں کچھ ردوبدل کیا جا رہا ہے کیونکہ مون سون کی بارشوں کے باعث تاریخوں میں تبدیلی کی جارہی ہے وزیر اعظم عمران خان آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر حلقہ ایل اے 19 حلقہ 2 پونچھ ھجیرہ سے سردار مظفر کے ساتھ سردار افراز،سردار قدیر،عقیل احمد، ظہیر یونس،مشہود خان،محمد نعمان،افراز احمد،زاھد خان اور دیگر راہنماوں نے پی ٹی آء میں باضابطہ شامل ھونے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں سردار مظفر اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ گاڑیوں کی ایک بڑی ریلی میں گلبرگ گرین پہنچے۔تقریب سے سردار مظفر،خولہ خان،سردار ماجد شریف،سردار عقیل خان،دسکینہ سدوزئی، شہلا خان نیازی، ساجد عباسی، راجہ خرم اور دیگر نے خطاب کرتے ھوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کے نامزد امیدواران کی کامیابی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تحریک انصاف آزادکشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ سردار مظفر اور انکے ساتھیوں کو پی ٹی آء میں شمولیت پر انکے گلے میں ھار ڈالے اور انھیں پارٹی میں بھرپوراندازمیں خوش آمدید کہا۔سردار مظفر اور انکے ساتھیوں کی شمولیت پرانہیں مبارکباد سی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمت کا جو جذبہ لے کر پی  ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہوئے ہیں انہیں پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا اور انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے کہا کہ نئے شامل ھونے والے تمام ساتھی حلقہ ایل اے 19 پونچھ 2 میں پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ارزش کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ریاست کے وسائل لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انکا یوم حساب قریب آن پہنچا ھے آزادکشمیر میں عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں مفاد پرست اور کرپٹ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گااور قومی خزانے سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ آزادکشمیر سے آزادکشمیر کی سیاست کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا ن لیگ اور پیپلزپارٹی دور بین سے ڈھونڈنے سے بھی نہی ملیں گی تحریک انصاف آزادکشمیرانتخابات میں میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گیدریں اثناء آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بن خرماں محلہ مغلاں میں مسلم لیگ ن کی اہم ترین وکٹ گرا دی صدر سبزی  اینڈ فروش ضلع میرپور مقصود شاہ اور اس کے بھائی خالد شاہ اپنے کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن کی 30 سالہ رفاقت کو چھوڑ کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے اس موقع پر محمد اسلم مغل محلہ مغلاں کے صدر لیاقت مغل ماواں یاسین بھی موجود تھے بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایل اے تھری میرپور میں مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ تیزی سے جاری۔چوہدری محمود آف کلیال شہرو اور چاچا محمد کے فرزند چوہدری محمد ریاست آف چنبہ مہری مسلم لیگ ن چھوڑ کر کنبہ قبیلہ سمیت سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے شمولیت میں چوہدری گلزار نے اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک عبد القیوم نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی الیکشن مہم کا بھرپور آغاز کر دیا عبد القیوم کی سلطان ہاؤس میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے خصوصی ملاقات ۔ اس موقع پر رزاق مغل یاسین جنجوعہ ایڈووکیٹ شیخ پرویز اللہ دتہ آرائیں بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں