کھڑی شریف ،جاتلاں(نامہ نگار) چوہدری رخسار احمد امیدوار اسمبلی ن لیگ نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مخالفین نے ستر سالوں میں عوام علاقہ کے لیے کیا کیا کوئی سکول آپ گریڈ کیا ہے سڑک گلی بنائی ہے بیروزگاری کے لیے کوئی اقدام کیا ہے ان کے پاس تو کوئی ایجنڈا نہیں سوائے نعرے بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کے عوام کو میں نے عزت دی ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرایا ان مدہوشوں کو گلی کوچوں میں ووٹ مانگنے پر مجبور کر دیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے کھڑی شریف میں سیاسی چپقلشوں کی وجہ سے بکھرے ہوئے خاندانوں کو جوڑا تھانے چکر سے باہر نکالا بچے بچیوں کے تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کیا ایسے ایسے مسائل تھے جن کی وجہ سے عوام در بدر تھے ان مسائل کو ختم کیا بجلی کے بوسیدہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے محنت کی اب بھی اگر عوام علاقہ کو جھوٹ بول کر کوئی ایسا امیدوار اسمبلی بیوقوف بنانے کی سوچ رہا ہے تو وہ جاگتے میں خواب دیکھ رہا ہے ۔
اب عوام علاقہ ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے اس موقع پر مشتاق حسین چوہدری گلاب حسین چوہدری ظفر اقبال چوہدری اشتیاق حسین چوہدری اشفاق احمد چوہدری الیاس احمد چوہدری شہباز چوہدری نصیر علی عثمان عرفان ریاض چوہدری مظہر اقبال چوہدری حمزہ ولایتِ چوہدری عدنان چوہدری نذیر حسین چوہدری مناظر چوہدری محمد زمان چوہدری ارمان چوہدری سلطان چوہدری بوستان چوہدری حاجی بشیر نے آزاد امیدوار اسمبلی چوہدری نصیر ایل اے 1 کی کاوشوں سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور چوہدری رخسار احمد مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
عوام میرے مخالفین کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،چوہدری رخسار
Jul 09, 2021