اسلام آباد(نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لنکن کارنر کے قیام کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور امریکہ سفارتخانے کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیاگیا۔لنکن کارنر جدید ترین سہولیات سے ہم آہنگ قراقرم یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں واقع ایک کارنر ہوگا جہاں پر جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا، بشمول 3-D پرنٹر، ورچوئل رئیلیٹی آلات اور کمپیوٹنگ کے وسائل کے ساتھ ساتھ عصری کتابوں، رسائل اور الیکٹرانک کی سہولیات فراہم ہونگی ۔جس سے طلبا دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے سمیت اپنی تعلیمی ضروریات تک باآسانی رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے مابین یونیورسٹی میںلنکن کارنر کے قیام کے لئے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور امریکی سفارتخانے میں وزیر برائے عوامی امور رے کاسٹیلو نے ورچوئل تقریب کے ذریعے کیا۔