ملتان (خصوصی رپورٹر) فیڈریشن آف یونیورسٹیز ایڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) پنجاب کی کال پر احتجاج، صدر فپواسا پنجاب ڈاکٹر عبدالستار ملک اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے قبل ازیں فپواسا پنجاب کی کال پر پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مظاہرے کی قیادت فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک نے کی جس میں یونیورسٹی اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بوسن روڈ ملتان پر منعقد ہوا ، جہاں سے گزر کر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایک تقریب میں جانا تھا۔ گورنر پنجاب کی ٹیم نے احتجاجی مظاہرہ دیکھ کر اس کی قیادت سے ملاقات کی ۔سپیشل الاؤنس کا مسئلہ عنقریب حل ہونے کی یقین دہانی کے بعد یونیورسٹی گیٹ پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔
گورنر نے گاڑی رکوا کر اساتذہ کے مسائل سنے سپیشل الاؤنس دینے کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم
Jul 09, 2021